پانی، جنگل اور زندگی کی حفاظت آج سب سے زیادہ ضروری ،پروفیسراخترالواسع کا بیان

   

جودھپور، 29اگست(سیاست ڈاٹ کام) مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور کے صدر پدم شری پروفیسر اخترالواسع نے جل، جنگل اور جیون کی حفاظت کو آج کے حالات میں سب سے زیادہ ضروری قرار دیتے ہوئے نئی نسل سے کہا کہ وہ ان مسائل پر توجہ دیں جو ماحولیاتی آلودگی اور اوزون میں فسادکی وجہ سے ہمارے لیے مصائب کا سبب بنے ہوئے ہیں۔پروفیسر اختر الواسع یہاں مارواڑ مسلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام چلنے والے اسکولوں کے طالبِ علموں کے لیے ایک خاص لیکچراوزون:مسائل اور امکانات کی صدارت کررہے تھے ۔ یہ خصوصی لکچر پروفیسرتسنیم فاطمہ، سابق صدر شعبہئ بایو سائنسیز، جامعہ ملیہ اسلامیہ،نئی دہلی نے دیا۔پروفیسر تسنیم فاطمہ نے بتایا کہ اپنے لیکچر میں تخلیقِ کائنات کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ اوزون کے وجود میں آنے سے پہلے مخلوقات پانی میں پائی جاتی تھی۔ بعد ازاں اوزون کے وجود میں آنے کے بعد یہ سیارہ جسے ہم دنیاکہتے ہیں اور جو اس وقت آگ کا گولا تھا، مخلوقات کے رہنے کے قابل بنا اور ان کے وجود اور تحفظ کے لیے اوزون نے ایک حصار اور چھتری کا کام کیا۔