پاپوا نیو گنی میں مٹی کے تودے گرنے سے 11 افراد ہلاک

   

Ferty9 Clinic

ملبورن، 31اکتوبر (یو این آئی) پاپوا نیو گنی کے اینگا صوبے کے ایک گاؤں میں جمعہ کی صبح مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 11افراد ہلاک ہوگئے ۔ یہ حادثہ آج مقامی وقت کے مطابق تقریباً 2 بجے قومی دارالحکومت پورٹ موریسبی سے 550کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ککُس نامی گاؤں میں پیش آیا۔ تودے گرنے کے سبب تین گھر مٹی تلے دب گئے جبکہ 20 سے زائد افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے ۔ آسٹریلیا کے نشریاتی ادارہ نے اینگا صوبے کے گورنر پیٹر ایپاٹس کے حوالے سے بتایا کہ مقامی حکومت کی آفات سے نمٹنے والی ٹیم موقع پر موجود ہے ، جو نعشوں کو نکالنے اور زندہ بچ جانے والوں کو ہنگامی امداد فراہم کرنے میں مصروف ہے ۔ ککُس گاؤں اینگا صوبے کے واپینمانڈا ضلع میں واقع ہے۔
، جو مُلیتاکا علاقہ سے تقریباً 64 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے ، اسی علاقے میں مئی 2024 میں مٹی کے تودے گرنے کے باعث سینکڑوں افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔