پاک و روس کا علاقائی امن واستحکام میں تعاون پر اتفاق

   

اسلام آباد: افغانستان کی بدلتی صورت حال کے تناظر میں پاکستان اور روس نے علاقائی امن واستحکام کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم کے اندرقریبی تعاون بڑھانے پراتفاق کیا ہے ۔ اسی کے ساتھ پاکستانی وزیر اعظم صدر پوتن پاکستان کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔ یہ اتفاق رائے وزیراعظم عمران خان اورروس کے صدرولادی میر پوتن کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کیاگیا جس میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی بدلتی صورتحال اوردوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ایک پرامن محفوظ اورمستحکم افغانستان پاکستان اورعلاقائی استحکام کے لئے انتہائی اہم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تمام افغانوں کے حقوق کاتحفظ یقینی بنانے کیلئے جامع سیاسی حل ایک بہترین راستہ ہے ۔ پاکستان اور روس نے علاقائی امن واستحکام کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم کے اندرقریبی تعاون بڑھانے پراتفاق کیاہے ۔ عمران خان نے زوردیاکہ عالمی برادری کوافغان عوام کی مدد کے لئے مثبت بات چیت جاری رکھنی چاہیے تاکہ انسانی ضرورتوں میں مدد کی جائے اوراقتصادی استحکام کو یقینی بنایاجائے ۔