پاکستان آئی ایم ایف سے مزید قرض کے حصول کیلئے کوشاں

   

اسلام آباد:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان تین ارب ڈالر کے ایک اسٹینڈ بائی قرض کے لیے بات چیت میں مصروف ہے۔ یہ بات آئی ایم کی سربراہ کرسٹینا جیورجیووا نے بتائی۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے اس فالواپ قرض کے سلسلے میں جاری بات چیت میں اہم معاملہ‘ زیربحث ہے۔ جیورجیووا نے اٹلانٹک کونسل تھنک ٹینک کی ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اپنے موجودہ پروگرام پر کامیابی سے مکمل کر رہا ہے اور پاکستانی معیشت قدرے بہتر سمت میں جاری ہے، جس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان کو ایک طویل عرصہ سے معاشی بحران کا سامنا ہے اور اسی تناظر میں جیورجیووا کا کہنا تھا کہعزم یہی ہے کہ اس راستے پر سفر جاری رکھا جائے اور اسی لیے یہ ملک دوبارہ ممکنہ طور پر آئی ایم ایف کے پاس ایک فالو اپ پروگرام کے لیے دوبارہ رجوع کر رہا ہے۔