پاکستان افغان پناہ گزینوں کو قبول کرے: امریکہ

   

واشنگٹن : امریکہ نے پاکستان سمیت تمام پڑوسی ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ پناہ اور تحفظ کے متلاشی افغانوں کے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ پاکستان نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی کے منصوبے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔امریکہ نے پاکستان سمیت افغانستان کے پڑوسی ملکوں پر “سختی” سے زور دیا ہے کہ وہ پناہ اور تحفظ کے متلاشیوں کے ساتھ سلوک کے حوالہ سے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے جمعرات کے رو ز پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ “ہم پاکستان سمیت افغانستان کے پڑوسی ملکوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی تحفظ کے خواہاں افغانوں کو اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دیں، پناہ گزینوں کے ساتھ بہتر سلوک کریں۔