اقوام متحدہ: ہندوستان نے پاکستان پر الزام عائد کیا کہ وہ کرتار پور صاحب گردوارہ کا نظام غیرسکھ ادارہ کو منتقل کرتے ہوئے اقوام متحدہ قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ پاکستان کی یہ کارروائی سکھ مذہب کے خلاف بھی ہے۔ اقوام متحدہ نے ہندوستان کے فرسٹ سکریٹری اشیش شرما نے کہا کہ گذشتہ سال پاکستان نے بین مذاہب کو فروغ دینے کی قرارداد منظور کی تھی۔ اب وہ کرتار پور صاحب گردوارہ کو ہی غیرسکھ ادارہ کے حوالہ کررہا ہے۔