پاکستان اور ایران سے 3300 سے زائد افغان خاندان وطن واپس

   

کابل22مئی (یو این آئی) افغانستان کے پڑوسی ممالک ایران اور پاکستان سے گزشتہ ہفتے 18640 ارکان پر مشتمل 3119 افغان خاندان اپنے وطن واپس لوٹے ۔افغانستان کے ہائی کمیشن نے یہ اطلاع دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پناہ گزین مشرقی صوبہ ننگرہار میں طورخم بارڈر کراسنگ، جنوبی صوبہ قندھار میں اسپن بولدک بارڈر کراسنگ، مغربی صوبہ ہرات میں اسلام قلعہ بارڈر کراسنگ، مغربی نمروز صوبے میں ابریشام بارڈر کراسنگ اور جنوبی صوبہ ہلمند میں بہرامچہ بارڈر کراسنگ پوائنٹ کے ذریعے وطن واپس آئے ۔ہائی کمیشن واپس آنے والوں کو ان کے متعلقہ صوبوں میں عارضی پناہ گاہ، غذائیت، پانی، طبی دیکھ بھال اور نقل و حمل کی خدمات فراہم کرتا ہے ۔ تقریباً 70 لاکھ افغان مہاجرین میں سے زیادہ تر غیر دستاویزی تارکین وطن ہیں جو اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں، جن کی اکثریت ایران اور پاکستان میں ہے ۔