اسلام آباد : پاکستان اور ایران کے درمیان 5 سالہ اسٹریٹجک تجارتی معاہدہ ہوگیا۔اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ میں بلاول بھٹو اور ایرانی وزیرِ خارجہ نے معاہدے پر دستخط کیے۔اس حوالے سے ہونے والی تقریب میں وفاقی وزراء ایاز صادق اور نوید قمر بھی موجود تھے۔بعدازاں پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے کم و بیش 15 مہینے قبل حکومت سنبھالی،جون میں ایران کا پہلا دورہ کیا تھا، ایران کے ساتھ برادرانہ اور تاریخی تعلقات ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ گوادر میں بجلی کی فراہمی میں ایران نے بہترین کردار ادا کیا، ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں مزید تعاون مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔