ویانا: پاکستان اور روس کے نمائندوں نے ویانا مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ویانا میں واقع اقوام متحدہ کی تنظیموں میں روس اور پاکستان کے مستقل نمائندوں نے ویانا مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔ویانا میں واقع اقوام متحدہ کی تنظیموں میں روس کے نمائندہ میخائیل اولیانوف نے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کے نمائندے آفتاب احمد کھوکھر سے پابندیوں کے خاتمہ کے بارے میں ویانا مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان اور روس ان ممالک میں شامل ہیں جو ایران پر پابندیاں عاید کرنے اور نیوکلیئرمعاہدہ سے امریکہ کے انخلا کے مخالف ہیں۔