پاکستان اور چین کی جانب سے نئے میزائیلس مقامات کی تعمیر

   

نئی دہلی: پاکستان ، پاک مقبوضہ کشمیر میں چین کی مدد سے زمین سے فضاء میں حملہ کرنے والے میزائیلس کے مقامات تعمیر کر رہا ہے۔ اس تعلق سے بعض عہدیداروں نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ چین اور پاکستان مل کر ہندوستان اور پاکستان کے متنازعہ سرحدی علاقوں میں زائد فوجی انفراسٹرکچر کی تیاری کر رہے ہیں۔ انڈین ایرفورس کے ایر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا نے کہا کہ پاکستان اور چین نے ماضی قریب میں اپنی باہمی مشقوں کو تیز کردیا ہے ۔ اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ تاہم ہندوستان ان تبدیلیوں پر کڑی نظر رکھا ہوا ہے۔ ہندوستانی فوج نے دونوں جنگی محاذوں پر خطرات سے نمٹنے کیلئے تیاری کی ہے۔ ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے سپاہیوں کو بھی پاک مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے سپاہیوں کے ساتھ مشق کرتے دیکھا گیا ہے ۔ اس تعمیری مقام پر 150 پاکستانی سپاہی اور 25 تا 40 شہری کام کر رہے ہیں۔ چین کے موضع چکوٹی ولیج میں بھی اسی طرح کی تعمیرات کی اطلاع ہے۔