پاکستان : بس میں آگ لگنے سے 20افراد ہلاک

   

کراچی : پاکستان کے ضلع جامشورو میں چہارشنبہ کی رات ایک خانگی مسافر بس میں آگ لگ گئی ۔ اس حادثہ میں 8بچوں سمیت 20 افراد زندہ جل گئے جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے ۔ مہلوکین اور زخمیوں کو جامشورو ہاسپٹل لے جایا گیا ۔ تمام سیلاب سے متاثرہ افراد تھے گھر واپس آتے ہوئے بس میں آگ لگ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ نور آباد کے قریب ایم 9موٹروے پر پیش آیا جب حیدرآباد سے کراچی جانے والی مسافر بس کے ایئر کنڈیشن یونٹ میں آگ لگ گئی جس نے بس کو لپیٹ میں لے لیا ۔رپورٹ کے مطابق فائر بریگیڈ نے بس میں لگی آگ پر قابو پالیا جبکہ ایمبولنس کے ذریعہ زخمیوں کو قریبی ہاسپٹل منتقل کیا ۔