سرینگر :پاکستان کی فائرنگ میں ہندوستانی فوج کے چار فوجی اور بی ایس ایف کے افسر شہید ہوگئے۔ اس گولی باری میں 5 ہندوستانی شہریوں کی موت ہوگئی اور کئی زخمی ہیں۔ وہیں ہندوستانی فوج کی جوابی کارروائی میں پاکستانی فوج کے 8-7 فوجیوں کو مار گرائے گئے اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔اپنے فوجیوں کی موت سے بوکھلا ہٹ کا شکار پاکستان نے ایل او سی پر گولی باری کی۔کشیدہ صورتحال میں ایل او سی پر ہندوستانی فوج کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ یہاں پاکستان کی طرف سے مسلسل فائرنگ جاری ہے۔ پاکستان کی فوج مورٹارکے علاوہ آرٹیلری توپوں کا بھی استعمال کر رہی ہے۔ وہیں ایل او سی پر پاکستان کے سیز فائر کی خلاف ورزی کا ہندوستانی فوج زبردست طریقے سے جواب دے رہی ہے۔ جمعہ کو شمالی کشمیر کے کیرن سیکٹر میں پاکستانی فوج کی طرف سے اس وقت فائرنگ شروع ہوئی جب ہندوستانی فوج نے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام کردیا۔ اس کے بعد پاکستان کی طرف گریز، تنگدھار، اری سیکٹر میں بھی زبردست گولہ باری شروع کردی۔پاکستان کی فائرنگ میں ہندوستانی فوج کے چار فوجیوں اور بی ایس ایف کے افسران شہید ہوگئے۔ پاکستانی فوج کی طرف سے ہمیشہ کی طرح سے جان بوجھ کر ایل او سی کے پاس کے گاوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس میں 5 ہندوستانی شہریوں کی موت ہوگئی اور کئی زخمی ہیں۔ ہندوستانی فوج کی جوابی کارروائی میں پاکستان کو بھی زبردست نقصان ہوا۔ ذرائع کے مطابق فوج کے 8-7 فوجی مارے گئے اور درجنوں زخمی بھی ہوگئے۔