اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں پر امن احتجاج کی اجازت دے دی گئی۔ انتظامیہ نے مذکورہ اجازت نامہ 35 شرائط پر جاری کیا گیا ہے۔ معاہدہ کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، ریڈ زون میں جانے کی اجازت نہ ہو گی، ریلی کے مقررین کسی شخصیت یا ادارے کے خلاف نفرت انگیز گفتگو نہیں کریں گے، کسی جماعت کا جھنڈا نظر آتش کرنے کی اجازات نہیں ہو گی۔ معاہدہ میں کہا گیا ہے کہاا سپیکر اور لاؤڈ اسپیکر کا استعمال مروجہ قانون کے مطابق کیا جائے گا، ریلی کے منتظمین شرکاء کی چیکنگ اور اندرونی سکیوریٹی کے ذمہ دار ہوں گے، کسی خطرے کی صورت میں ریالی کے منتظمین انتظامیہ کو معلومات فراہم کرے گی۔ یاد رہے کہ پچھلی ریالی کے دوران عمران خان پر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا تھا جس کے بعد وہ کچھ دنوں تک اسپتال میں زیر علاج بھی رہے تھے۔