پاکستان میں اقلیتوں کا اوسط 23 فیصد سے گھٹ کر 3 فیصد ہوگیا

   

نئی دہلی ۔ 28 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کی گئی پا کستانی وزیراعظم عمران خان کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجی امور کی معتمد اول ویدیشا مائترا نے کہا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس کی اقلیت کا اوسط جو 1947 ء میں 23 فیصد تھا، گھٹ کر 3 فیصد ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں سکھ ، ہندو ، سندھی اور بلوچ رہتے ہیں لیکن سخت مذہبی قوانین اور ان قوانین کے اندھا دھند استعمال اور لوگوں کی جبراً تبدیلی مذہب کی کوششوں کے باعث وہاں اقلیت کی تعداد کم ہوگئی ہے۔ پاکستان کی طرف سے اس بیان پر ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ لیکن پاکستانی حکومت ہندوستان میں اقلیتوں کی صورتحال پر نکتہ چینی کرتی رہی ہے۔