پاکستان میں جعفر ایکسپریس ٹرین میں زبردست دھماکہ

   

2 مسافروں کی موت، 4 کی حالت سنگین‘تحقیقات جاری
اسلام آباد:مہنگائی اور معاشی بحران کا شکار پاکستان میں آج ٹرین دھماکہ کی المناک خبر سامنے آ رہی ہے۔ جمعرات کی صبح جعفر ایکسپریس ٹرین میں زوردار دھماکہ ہوا جس کی زد میں آنے سے 2 مسافروں کی جائے حادثہ پر ہی موت واقع ہو گئی اور 4 دیگر مسافر سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ جعفر ایکسپریس ٹرین بلوچستان کے کوئٹہ جا رہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔پاکستانی میڈیا کے مطابق یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب پیشاور سے کوئٹہ جا رہی ٹرین چچاوتنی ریلوے اسٹیشن سے گزر رہی تھی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دھماکہ اکونومی کلاس کے کوچ نمبر 6 میں ہوا۔ اس دھماکہ کی وجہ کے بارے میں ابھی تک کچھ بھی جانکاری نہیں مل پائی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔واضح رہے کہ جعفر ایکسپریس میں دھماکہ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ گزشتہ مہینے ہی اس ٹرین میں ایسا ہی ایک دھماکہ ہوا تھا جس میں 8 مسافر سنگین طور پر زخمی ہوئے تھے۔ دھماکہ کی وجہ سے جعفر ایکسپریس کے دو ڈبے بھی پٹری سے اتر گئے تھے۔ اب تازہ دھماکہ کے بعد تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے۔ دھماکہ کی وجہ جاننے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔