اسلام آباد ۔13 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن میں 2020 کی پہلی سہ ماہی میں خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد میں 200 فی صد اضافہ ہوا ہے۔سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) کی جاری کردہ رپورٹ میں خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد، زیادتی، کم عمری میں شادیاں اور قتل کے واقعات سے متعلق تفصیلات دی گئی ہیں۔یہ تفصیلات اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کی بنیاد پر جمع کیے گئے اعداد و شمار پر مبنی ہیں۔ ان اعداد وشمار کے مطابق خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد کے 90 فی صد واقعات شہروں میں پیش آئے۔
