پاکستان میں دشمنوں کے سبب تعلقات میں رکاوٹ:ٹرمپ

   

واشنگٹن ۔ /3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ عظیم رشتہ چاہتا ہے لیکن ایسا ہو نہیں سکتا کیونکہ اس ملک میں دشمنوں کی آماجگاہ ہے ۔ اسلام آباد کے ساتھ امریکہ کے تلخ روابط کے بارے میں 2019 ء میں ٹرمپ کا یہ پہلا تبصرہ ہے جبکہ چند ماہ قبل انہوں نے اپنے سابقہ حلیف کو ملٹری امداد میں 1.3 بلین امریکی ڈالر موقوف کردیئے تھے ۔ ٹرمپ نے اپنے کابینی رفقاء سے بات چیت میں کہا کہ ان حالات کے باوجود وہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی نئی لیڈر شپ کے ساتھ بہت جلد ملاقات کریں گے ۔ دریں اثناء ہندوستان نے جنگ سے تباہ حال افغانستان میں ایک لائبریری کیلئے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے فنڈ کی فراہمی کے تیقن پر ٹرمپ کے طنز کو آج مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی اعانت افغانستان کو بدلنے میں بڑا رول ادا کرسکتی ہے ۔