پاکستان میں دھماکہ، پولیس ملازم ہلاک

   

اسلام آباد: پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں اتوار کو پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنانے والے دھماکہ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔یہ واقعہ ضلع سوات میں پیش آیا جہاں سڑک کے کنارے نصب ڈیوائس سے گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے ۔ تمام زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ان میں سے ایک کی موت ہو گئی۔