اسلام آباد : پاکستان کی راجدھانی اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں آج زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جسکی شدت ریخترپیما پر 5.9درج کی گئی ۔ خیبر پختونخوا میں پشاور، نوشہرہ، لوئر دیر، مالاکنڈ اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔زلزلے کے جھٹکے مردان، سوات، باجوڑ، دیر بالا، شبقدر، مہمند اور چترال میں بھی محسوس کیے گئے ۔ اس کے علاوہ پنجاب میں راولپنڈی، لاہور، منڈی بہاؤ الدین، حافظ آباد اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔