پاکستان میں زنخہ کا قتل

   

پشاور۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شمال مغربی پاکستان میں ایک زنخہ کو موٹر سائیکل پر سوار افراد نے گولی مارکر ہلاک کردیا جبکہ زنخہ کا ایک ساتھی بھی شدید طور پر زخمی ہوا۔ یہ واقعہ خیبر پختونخواہ کے جٹک اسمعیل خیل علاقہ میں اس وقت رونما ہوا جب تین زنخے جن کا تعلق پشاور سے تھا، ایک شادی میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ واپسی کے دوران ان کی کار پر موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کردی جس میں ایک زنخہ ہلاک اور اس کا دوسرا ساتھی زخمی ہوگیا۔ متوفی زنخہ کی شناخت جہانگیر اور زخمی زنخہ کی شناخت مشتاق کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کردی ہے۔ یاد رہے کہ خیبر پختوانخواہ میں گزشتہ ایک سال سے زنخوں پر حملے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔