پاکستان میں فضائی ٹریفک متاثر

   

اسلام آباد، 9مئی (یو این آئی) ہندوستان کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان پاکستان میں پروازیں معطل کر دی گئی ہیں، جس سے سینکڑوں مسافر ملک کے ہوائی اڈوں پر پھنسے ہوئے ہیں اور کئی نے آخری لمحات میں اپنی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ لاہور، اسلام آباد، کراچی اور سیالکوٹ کے ہوائی اڈے خاص طور پر متاثر ہوئے ہیں۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے پہلے کہا تھا کہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن آدھی رات تک معطل رہے گا۔