اسلام آباد : پاکستانی فوجی کا ایک ہیلی کاپٹر گلگت بلتستان میں گرکر تباہ ہوگیا جس میں 4 افراد ہلاک ہوئے ۔ فنی خرابی کی وجہ سے ہیلی کاپٹر گرپڑا ۔ ملبہ سے ایک فوجی کی نعش نکالی گئی ۔ پائیلٹ اور کو پائیلٹ دونوں بھی میجر رینک کے حامل تھے ۔ ان کے ساتھ دو سپاہی بھی سوار تھے ۔ زمین پر رہنے والوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ حادثہ کے مقام پر فوجی ٹیم پہنچ گئی اور حادثہ کا جائزہ لیا ۔ مہلوکین کی 4 نعشوں کو دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ ہیلی کاپٹر بری طرح تباہ ہوگیا ۔