پاکستان میں قدیم مندر کی دریافت

   

پشاور: شمال مغربی پاکستان کے ضلع سواد کے ایک پہاڑ پر ایک قدیم مندر دریافت کیا گیا ہے۔ سمجھا جاتا ہے یہ مندر 1300 سال پہلے تعمیر کیا گیا تھا جسے پاکستانی اور اطالوی آرکیالوجیکل ماہرین نے دریافت کیا ہے۔ پاکستان ماہر فضل خالق نے کہا یہ مندر لارڈ وشنو کا ہے جسے ہندو شاہی دور میں 1300 سال پہلے تراشا گیا تھا۔ واضح رہیکہ ہندو شاہی یا کابل شاہی کا دوراقتدار 1850 تا 1026 قبل مسیح میں حکومت قائم کی۔ ماہرین نے مندر کے قریب ایک پانی کا ٹینک بھی دریافت کیا ہے۔