کوئٹہ : پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا میں پولیس کی پیٹرولنگ گاڑی پر مسلح حملے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق تحصیل ‘دادی والا’ میں پولیس کی پیٹرولنگ گاڑی پر موٹر سائیکل سوار عسکریت پسندوں نے حملہ کر دیا۔حملے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔پولیس فورسز نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے آپریشن شروع کر دیا ہے۔تاحال حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔