پاکستان میں کرکٹ کے مستقبل پر جاوید میانداد فکرمند

   

لاہور۔ پاکستان کے سابق اسٹار بلے باز اور کپتان جاوید میانداد نے پاکستان میں کرکٹ کے مستقبل پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت کرکٹ کے ساتھ جو سوتیلا رویہ اختیار کیا گیا ہے وہ دنیا کے کسی بھی کرکٹ کھیلنے والے ملک میں نہیں ہوتا۔ میں پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) کی کارکردگیوں میں دخل اندازی کرنا نہیں چاہتا۔ بورڈ جو بھی کررہا ہے اس کا فیصلہ آنے والا وقت کرے گا کہ آیا بورڈ نے صحیح کیا ہے یا غلط۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 20 سالوں میں پاکستان میں کرکٹ اس طرح نہیں کھیلی گئی جس طرح کھیلی جانی چاہئے تھی یا جس طرح اب کھیلی جارہی ہے۔ پاکستان میں کرکٹ کی بنیادوں کو بھی تبدیل نہیں کیا جاتا۔ یاد رہے کہ جاوید میانداد نے پاکستان کے لیے 124 ٹسٹ میچس اور 233 ونڈے میچس کھیلے ہیں اور اپنے پورے کیریئر کے دوران اپنے شخصی وقار اور کھیل کے وقار دونوں کو برقرار رکھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کا ہر نیا کھلاڑی ان کے (میانداد)بچے کی طرح ہے اور وہ ان کے لیے ہمیشہ نیک تمنائیں رکھتے ہیں۔