پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد ، 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اب یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 25735 ہو گئی ہے جبکہ اس وبا سے 603 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ جیو نیوز نے جمعہ کے رو ز سرکاری اعداد و شمار کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ معلومات فراہم کی ۔ پاکستان کا صوبہ پنجاب کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے ۔ یہاں اس کے انفیکشن کے 10033 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اب تک 194 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ اس کے بعد صوبہ سندھ دوسرے مقام پر ہیں جہاں 9093 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور ہلاک شدگان کی تعداد 171 ہو گئی ہے ۔خیبرپختونخواہ تیسرے مقام پر ہے اور یہاں 3956 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد سے زائد 209 ہے ۔