پاکستان میں ہندو شمشان اور عیسائی قبرستانوں کی تعمیر

   

پشاور ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شمال مغربی پاکستان میں خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت نے ہندو فرقہ کیلئے ان کے مرنے والوں کی آخری رسومات انجام دینے کیلئے پانچ شمشان گھاٹ اور عیسائیوں کی تدفین کیلئے سات قبرستانوں کی تعمیر کیلئے 75 ملین روپئے مختص کئے ہیں۔ صوبائی عہدیداروں کے مطابق 24 ملین روپئے شمشانوں کی تعمیر اور 51 ملین روپئے عیسائی قبرستانوں کی تعمیر کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہندو شمشانوں کیلئے چار کنال (0.5 ایکڑ) اور ہنگو، بنو، ڈیرہ اسمعیل خان اور نوشیرہ ڈسٹرکٹ میں فی مقام دو کنال (0.25 ایکڑ) اراضیات کیلئے متعلقہ محکمہ نے منظوری دیدی ہے جبکہ عیسائی قبرستانوں کیلئے پشاور میں 6 کنال (0.75 ایکڑ) 5 کنال (0.62 ایکڑ) اراضیات مردان، کوہاٹ، سوابی، ڈیرلوور (فی مقام) حاصل کی گئی ہیں جبکہ 4 کنال اراضیات سوات اور نوشیرہ ڈسٹرکٹس میں حاصل کی گئی ہیں۔ یاد رہیکہ جاریہ سال جنوری میں صوبائی حکومت نے پشاور میں ہندوؤں کے قدیم مذہبی مقام پانی تیرتھ کو قومی اثاثہ قرار دیا تھا۔