اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 9 نومبر کی چھٹی بحال کردی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کی مناسبت سے عام تعطیل کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم آفس نے اس حوالے سے گزیٹیڈ چھٹی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے نومبر میں علامہ اقبال کی فلاسفی شاعری اور نظریات کو اجاگر کرنے کے لیے 22 رکنی کمیٹی بھی بنا دی جو تین روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ ملک بھر رواں ماہ خصوصی پروگرام اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
حکیم الامت شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 146 واں یوم پیدائش کل ملی جوش وجذبہ کیساتھ منایا جائے گا۔ علامہ محمداقبال 9نومبر1876ء کو اقبال منزل سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ وہ عربی اور فارسی کے مایہ ناز شاعر تھے جنہوں نے قیام پاکستان میں اہم کردار ادا کیا اور مسلمانوں میں نئی روح پھونکی۔