پاکستان نے افغان شہریوں دو لاکھ فرضی شہری شناختی کارڈس منسوخ کر دیئے

   

اسلام آباد ۔پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بتایا کہ پاکستان نے دو لاکھ افغان شہریوں کے فرضی کمپیوٹرائزاڈ قومی شناختی کارڈس کو منسوخ کر دیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ شناختی کارڈس جعلی دستاویزات کی بنیاد پر جاری کئے گئے تھے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 15 لاکھ افغان پناہ گزینوں کا ڈیٹا موجود ہے جو قانونی طور پر مقیم ہیں جبکہ 8 لاکھ افغان شہری ملک میں غیر قانونی طریقہ پر مقیم ہیں ۔