کولمبو : /10 فبروری (ایجنسیز) پاکستان نے آئی سی سی T20 ورلڈ کپ میں آج امریکہ کو 32 رنز سے شکست دے کر گروپ اے میں برتری حاصل کرلی ۔ پہلے بیٹنگ کی دعوت پر پاکستان نے 190/9 کا بڑا اسکور بنایا ۔ اوپنر صاحبزادہ فرحان نے سب سے زیادہ 73 رنز (41 گیندیں) بنائے جبکہ بابر اعظم نے 46 اور شاداب خان نے30 رنز اسکور کئے ۔ شاڈلی وان شالکویک نے 4/25 کی کامیاب بولنگ کی۔ جواب میں امریکہ 158/8 تک محدود رہا۔ جس میں شایان جہانگیر کے 49 اور شوبھم رنجنے کے 51 رن شامل ہیں ۔ فرحان کو میچ ایوارڈ دیا گیا ۔