پاکستان ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان، بابر اور شاہین شامل

   

لاہور،25 جنوری (یو این آئی )پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کیلئے اپنی 15 رکنی حتمی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ۔ اس بار قیادت کی ذمہ داری سلمان علی آغا کے سپرد کی گئی ہے ۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سنٹر عاقب جاوید اور کپتان نے ٹیم کے انتخاب کی وجوہات اور حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔پاکستان کے منتخب ورلڈ کپ اسکواڈ میں تجربہ کار کھلاڑیوں اور ابھرتے ٹیلنٹ کا امتزاج رکھا گیا ہے ۔ کپتان سلمان نے واضح کیا کہ اگرچہ بابر اعظم کا حالیہ ’بگ بیش‘ اچھا نہیں رہا، لیکن ان کا ماضی کا ریکارڈ اور تجربہ ورلڈ کپ میں ٹیم کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے ۔ عاقب جاوید نے کہا کہ اسکواڈ سری لنکا کی کنڈیشنز کے مطابق ہے ، جہاں اسپن اور سلو بولنگ اہم کردار ادا کرے گی۔ ٹیم انتظامیہ نے اشارہ دیا کہ بہترین ٹیم ترکیب کی ضرورت کے تحت حارث رؤف کے بجائے دیگر آپشنز کو ترجیح دی گئی ہے ۔ ورلڈ کپ 7فروری سے 8مارچ تک ہوگا۔ پاکستان کا پہلا میچ 7فروری کو نیدرلینڈز کے ساتھ ہوگا۔ پاکستان اسکواڈ:
سلمان علی آغا (کپتان)، بابر اعظم، فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، شاداب خان، صائم ایوب، عثمان خان (وکٹ کیپر )، ابرار احمد، محمد نواز، فہیم اشرف، خواجہ محمد نافع (وکٹ کیپر)، صاحبزادہ فرحان، محمد سلمان مرزا، عثمان طارق۔