پاکستان ٹرین حادثہ: ہلاکتوں کی تعداد 63 ہو گئی

   

اسلام آباد: پاکستانی صوبہ سندھ کے گھوٹکی میں سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس ٹرینوں کے درمیان حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 63 ہوگئی ہے جبکہ درجنوں زخمی افراد اب بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ آرمی اور سول انجینیئروں نے حادثے کی شکارٹرینوں کے ڈبوں کو ریلوے لائن سے ہٹا دیا ہے اور متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام آخری مرحلے میں ہے ۔ پٹرین حادثے کے بعد ریلیف آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور29 گھنٹوں بعد ٹرینوں کی آمد و رفت بحال ہو گئی ہے۔ پاکستانی ریلوے نے حادثے میں ہلاک ہونے والے 63 افراد کی آج منگل کے روز تصدیق کر دی۔ انہوں نے دو فہرست جاری کی ہیں۔ ایک میں 51 افراد کے نام ہیں جب کہ دوسری فہرست میں بارہ غیر شناخت شدہ افراد کا ذکر ہے۔