نئی دہلی ۔ 24مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے سینئر قائد چدمبرم نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اپنا ڈھول پیٹنے کی حرکت پر وہ بیزار ہوچکے ہیں ۔ اگر انہوں نے پاکستان پر حملہ کیا تھا تو یہ اُن کا فرض تھا ۔ انہوں نے کوئی نیا کام نہیں کیا لیکن اپنی نفرت انگیز تقریروں میں اس کا تذکرہ کرنا ضروری نہیں تھا ۔ انہیں نوٹوں کی تنسیخ کا تذکرہ کرنا چاہیئے تھا۔ ہائیکورٹ نے بھی حیرت ظاہر کی کہ کیا وزیراعظم اعلیٰ سطحی مسائل کے بجائے پاکستان پر فضائی حملہ کا تذکرہ انتخابی مہم ختم ہونے سے قبل کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام وزیراعظم کی نفرت انگیز تقریریں سننے نہیں بلکہ یہ سننے آتے ہیں کہ وہ اُن کی مسائل کی یکسوئی کیلئے کیا کررہے ہیں ۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر اس کے علاوہ یہ بھی تحریر کیا کہ شاہ رخ خان قابل تعریف ہیں کیونکہ وہ عظیم باتیں کہتے ہیں اور لوگوں میں پھوٹ نہیں ڈالتے ۔
