کراچی: سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری مقدمہ درج ہے۔انہوں نے دبئی میں چل رہے علاج کے دوران ایک ویڈیو جاری کیاہے جس میں انہوں نے کہا کہ کمیشن ان کے پاس آئے اور ان کا بیان ریکارڈ کرلے اور ساتھی ہی ان کی مزاج پرسی بھی کرلیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کی طبیعت بہت خراب ہے اور انہیں زیادہ تراسپتال میں شریک کروایا جارہا ہے۔ غداری اور آئین شکنی کے الزام پر سابق فوجی صدر نے بتایا کہ یہ الزام بے بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ غداری چھوڑیں میں نے تو اس ملک کیلئے بہت خدمت کی ہے‘ جنگیں لڑی ہیں۔ سنگین غداری کیس میں سماعت کرنے والی عدالت نے مشرف نے 5دسمبر تک اپنا بیان ریکارڈ کروانے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ دبئی کو آئیں ان کا بیان ریکارڈ کرلیں اور ساتھ ہی بھی دیکھ لیں کہ میں کس حالت میں ہو ں۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے پوری امید ہے کہ میرے ساتھ انصاف ہوگا۔