ایل او سی پر فائرنگ۔ پڑوسی ملک کا دعویٰ مفروضہ ، انڈین آرمی کا ردعمل
جموں ؍ نئی دہلی ۔ 15 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی دستوں نے آج جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ایل او سی کے پاس مورٹار شلوں اور چھوٹے اسلحہ کے ذریعہ سرحدی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ پاکستان میں ملٹری نے سرحد پار فائرنگ کے دوران پانچ ہندوستانی سپاہیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ انڈین آرمی نے اس دعوے کو من گھڑت اور مفروضہ قرار دیا۔ پاکستان ملٹری کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ہندوستانی سپاہیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔ اس کے جواب میں ایک سینئر ملٹری عہدیدار نے کہا کہ پاکستان نے سیز فائر کی خلاف ورزی جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔