پاکستان کا آئی ایم ایف سے1.3 ارب ڈالرس کے حصول کا معاہدہ

   

اسلام اباد ؍ نیویارک: آئی ایم ایف نے منگل کو بتایا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے ساتھ 1.3 ارب ڈالر کے نئے انتظامات کے لیے ایک سٹاف لیول معاہدہ کیا اور ملک میں جاری 37 ماہ کے بیل آؤٹ پروگرام کے پہلے جائزے پر بھی اتفاق کیا۔خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق آئی ایم ایف کے بورڈ کی منظوری کے بعد، پاکستان 28 ماہ پر محیط ایک نئے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے قرض پروگرام کے تحت 1.3 بلین ڈالر حاصل کر سکتا ہے۔اس قرض کی فراہمی کے نتیجے میں آئی ایم ایف پاکستان کو سات ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پروگرام کے تحت مزید ایک ارب ڈالر کی رقم دی جائے گی، جس سے یہ کل قرض کی رقم دو ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔