پاکستان کا لیبیا میں قومی متحدہ حکومت کے قیام کا خیر مقدم

   

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ لیبیا کی پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ قومی حکومت لیبیا کے عوام کی امن و سلامتی کے لیے پرعزم جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ معاون مشن نے قومی حکومت کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی کی کاوشیں بھی کلیدی رہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان، لیبیا کے ساتھ اپنے دیرینہ تاریخی اور قریبی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔