واشنگٹن : امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلاجیکسن لی اس فانی دنیا کو خیرباد کہہ گئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ٹیکساس سے رکن کانگریس شیلاجیکسن لی کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ان کی عمر 74 برس تھی۔ شیلا جیکسن لی سیلاب،زلزلے سمیت ہرناگہانی آفت میں پاکستان کی مدد کیلئے پیش پیش رہیں، انہیں حکومت پاکستان نے ہلال پاکستان کے اعزاز سے بھی نوازا تھا۔ یاد رہے کہ امریکہ نے 2005 کے زلزلے میں بحالی اور تعمیر نو کیلئے پاکستان کو 500 ملین ڈالر امداد دی تھی، شیلا جیکسن لی کی قیادت میں کانگریس وفد نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ بھی کیا تھا۔
چین میں زمین کا مشاہدہ کرنے والے نئے سٹیلائٹ کی لانچنگ
بیجنگ : چین نے زمین کا مشاہدہ کرنے والا نیا سیٹلائٹ لانچ کر دیا۔جمعے کو چین کے شمالی صوبے شانزی میں واقع تائیوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے زمین کا ایک نیا مشاہداتی سیٹلائٹ خلا میں بھیجا گیا۔گائوفن11 05 نامی سیٹلائٹ کو بیجنگ کے وقت کے مطابق دن 11:03 بج لانگ مارچ۔4B کیریئر راکٹ کے ذریعہ لانچ کیا گیا۔