پاکستان کو T20 ورلڈ کپ میں آج سیمی فائنل کا موقع

   

کینڈی۔ 27 فبروری (ایجنسیز) آئی سی سی T20 ورلڈ کپ کے سوپر 8 میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو دلچسپ مقابلہ کے بعد 4 وکٹس سے ہرا دیا۔ گروپ 2 میں آج کے نتیجہ میں پاکستان کیلئے سیمی فائنل میں رسائی کا موقع فراہم کیا ہے۔ اس کیلئے پاکستان کو ہفتہ کو پلیکلے میں سری لنکا کو 64 رنز سے ہرانا ہوگا۔ بعد میں بیٹنگ کی صورت میں پاکستان کو 13.1 اوورس میں جیت حاصل کرنی ہوگی۔ آج نیوزی لینڈ نے 159/7 بنائے اور انگلینڈ 3 گیند قبل 161/6 پر جیت گیا۔