لندن ۔ ٹی20 ورلڈ کپ میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سرجری کے حوالے سے بات کی تھی جس کا آغاز ہو چکا ہے۔ تاہم پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی اس سے خوش نہیں ہیں۔ آفریدی جو اس وقت انگلینڈ میں ورلڈ چمپئنز لیگ کھیل رہے ہیں ، انہوں نے پی سی بی اور بابر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹی سے ہٹانے پر بھی برہمی کا اظہارکیا۔ بابرکی کپتانی پر بھی سوالات اٹھائے۔ یادرہے کہ شاہد آفریدی اس وقت انگلینڈ میں ورلڈ چمپئنز لیگ کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے ایک پاکستانی رپورٹرکو انٹرویو دیا، اس دوران کارروائی سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔ جس کے جواب میں آفریدی نے بابر اعظم کی کپتانی پر سوالات اٹھا دیئے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی کئی کھلاڑی کپتان رہے ہیں لیکن بابر جیسا موقع کسی کو نہیں ملا۔ انہیں کئی ٹورنمنٹس میں مواقع ملے لیکن وہ ناکام رہے۔ اب ایک نیا چہرہ لانے اور اسے موقع دینے کی ضرورت ہے۔