اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے 4553 نئے معا،لے درج کئے گئے ہیں جب کہ اس سے مزید 85 افراد اپنی جان گنوا بیٹھے۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 61 ہزار 446 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4553 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 85 افراد انتقال کر گئے ۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.4 فیصد رہی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہزار 305 ہو گئی اور مجموعی کیسز 11 لاکھ 40 ہزار 411 تک جاپہنچے ہیں۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3413 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 22 ہزار 847 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 92244 ہے ۔