اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان کے صوبے قندھار میں ایک مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔پاکستانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی تمام اقسام بشمول مذہبی مقامات پر حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے ۔بیان میں کہا گیاکہ پاکستان کی حکومت اور عوام افغانستان کے لوگوں سے تعزیت کرتے ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق دھماکہ جمعہ کی سہ پہر قندھار کی ایک مسجد کے اندر اس وقت ہوا جب سینکڑوں لوگ نماز جمعہ ادا کر رہے تھے ۔