پاکستان کی حمایت میں پوسٹ کرنے پر نوجوان گرفتار

   

سنبھل9مئی(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع سنبھل میں سوشل میڈیا پر پاکستان کی حمایت میں پوسٹ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ایس پی کرشن کمار بشنوئی نے جمعہ کو بتایا کہ تھانہ بہجوئی کے تحت سائبر پٹرولنگ کے دوران محلہ قریشیان باشندہ اشفاق کا بیٹا ریاض کی ایک پوسٹ سامنے آئی جس من اس نے پوسٹ کیا کہ چاہئے جو ہوجائے حمایت تو پاکستان کی کریں گے ۔ پوسٹ کی جانکاری ہونے پر پولیس نے فوران ریاض کو حراست میں لے لیا۔