پاکستان کی یکم جولائی کو انگلینڈ روانگی

   

کراچی۔17 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی ٹیم کی دورہ انگلینڈ کے حوالے سے دونوں کرکٹ بورڈز میں معاملات طے ہوگئے ہیں اور پاکستانی ٹیم یکم جولائی کو دورہ انگلینڈ کے لیے روانہ ہو گی۔انگلش کرکٹ بورڈ(ای سی بی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) حکام کے درمیان ٹیلی فونک کانفرنس جس میں دورہ انگلینڈ کے حوالے سے گفتگو مثبت رہی۔ پی سی بی نے انگلینڈ روانگی سے متعلق اپنی سفارشات ای سی بی کو پیش کردی ہیں اور پی سی بی پرامید ہے کہ رواں ہفتے کے آخری میں ای سی بی سے انتظامات پر مکمل جواب موصول ہو جائے گا۔دورے کے لیے پاکستانی ٹیم کی یکم جولائی کو انگلینڈ روانگی کا امکان ہے اور انگلینڈ سے چارٹرڈ طیارہ پاکستان آکر ٹیم کو واپس انگلینڈ لے کر جائے گا۔ پاکستان ٹیم کی لاہور یا اسلام آباد سے انگلینڈ روانہ ہونے کا امکان ہے اور ٹیم کا ابتدائی قرنطینہ اور ٹریننگ ڈربی شائر میں ہونے کا امکان ہے۔