دبئی ۔کپتان ہانگ کانگ کرکٹ ٹیم نزاکت خان نے کہا ہے کہ میرا خواب تھا پاکستان کی طرف سے کھیلوں، پھر میں ہانگ کانگ منتقل ہوگیا، اب ہانگ کانگ کی نمائندگی کرتا ہوں اور یہ ہی میری ٹیم ہے۔کپتان نزاکت خان نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف میچ کے لیے ہم سب بہت پْرجوش ہیں، میں پاکستان کے خلاف ایشیا کپ میں دوسری بارکھیل رہا ہوں۔