پاکستان کیلئے 11کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

   

واشنگٹن: عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 11کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔عالمی بینک کے مطابق پاکستان کو قرض کے لیے منظور کی گئی رقم توانائی کے شعبوں میں اصلاحات اور بہتری کے لیے خرچ ہو گی جبکہ بجلی انفراسٹرکچر کی تقسیم کے سسٹم میں بہتری کے لیے رقم کا استعمال ہو گا۔ماہرین کا کہنا تھا مسلم لیگ ن کے دورن حکومت میں بجلی کی پیداواری صلاحیت بڑھانے پر کافی کام کیا لیکن ترسیلی نظام کی بہتری کے لیے زیادہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترسیلی نظام بہتر نہ ہونے سے موسم گرما میں بڑے پیمانے پر ناصرف لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے بلکہ دھند اور خراب موسم سے ٹرانسمیشن لائنیں بھی خراب ہوجاتی ہیں۔