ناگپور ۔ روی چندرن اشون نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سیہندوستان میں ہونے والے 50 اوورز کے ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔ اشون نے اپنے یوٹیوب چینل پر رانجی ٹرافی، ہنوما ویہاری کی عمدہ کارکردگی، پانچ روزہ ڈومیسٹک میچوں کی اہمیت اور بارڈرگواسکر ٹرافی کے ساتھ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایشیا کپ کے انعقاد کے حوالے سے جاری تنازعہ پر بھی گفتگو میں یہ بات کہی۔