واشنگٹن، 14 اگست (یو این آئی) پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام یوم آزادی منا رہے ہیں، انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کا اٹھترواں یومِ آزادی پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جاری پیغام میں کہا کہ امریکہ انسداد دہشت گردی اور تجارت میں پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ بیان میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک اقتصادی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کیلئے مل کر کام کریں گے ، اہم شعبوں میں معدنیات، ہائیڈرو کاربن اور کاروباری شراکت داری شامل ہیں، جن سے امریکی اور پاکستانی عوام کے لیے ایک خوشحال مستقبل کی راہ ہموار ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اس اشتراک سے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے ۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں آج 78 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ۔
پیرس : ’آزاد فلسطین‘ کے نعرے کی سزا ’معطلی‘
پیرس، 14 اگست (یو این آئی) فرانس کے وزیرِ رسل و رسائل نے ، وائرلیس کے ذریعے اسرائیلی ایئر لائن کے عملے کے لئے ‘فری فلسطین’ کا نعرہ لگانے کی وجہ سے ، پیرس ہوائی اڈے کے ایک ملازم کو معطل کر دیا ہے ۔وزیرِ رسل و رسائل ‘فلپ تبارو’ نے منگل کی رات تصدیق کی ہے کہ یہ واقعہ 11 اگست کی صبح پیش آیا اور اسرائیل کی ایئر لائن ‘ایل آل’ کے عملے کی شکایت کے بعد اس کی تحقیقات کی گئی ہیں۔تبارو نے سوشل میڈیا ایکس سے کہا ہے کہ تحقیقات کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پیرس چارلس ڈی گال ہوائی اڈے کے ایک ملازم نے وائر لیس کے ذریعے ‘فری فلسطین’ کا نعرہ لگایا تھا ۔انہوں نے کہا ہے کہ وائر لیس مواصلات صرف فضائی ٹریفک کی حفاظت اور نظم و ضبط سے متعلقہ امور تک محدود ہونی چاہئیں۔ ملازم کے یہ الفاظ وائر لیس مواصلات کے اصولوں کی خلاف ورزی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ‘ ایک تادیبی کارروائی فوری طور پر شروع کر دی گئی ہے اور ملازم کو تا حکمِ ثانی کسی بھی فریضے کی انجام دہی سے روک دیا گیا ہے ۔