پاکستان کے خلاف اہم مقابلے پر توجہ مرکوزکریں گے: ہرمن

   

کیپ ٹاؤن ۔ ہندوستانی کپتان ہرمن پریت کورکا خیال ہے کہ افتتاحی ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کی نیلامی کے تعلق سے ہونے والی باتوں کی وجہ سے آنے والے خواتین کے ٹی 20 ورلڈکپ سے توجہ منتشر نہیں کی جاسکتی ہے۔ بہت سی رپورٹس نے تجویزکیا ہے کہ ڈبلیو پی ایل کھلاڑیوں کی نیلامی 13 فروری کو ہو سکتی ہے، جو کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کے گروپ بی کے افتتاحی مقابلے میں ہندوستان کے روایتی حریف پاکستان کے خلاف کھیلے جانے مقابلے کے ایک دن بعد ہوگی۔ اس کا مطلب ہے کہ خواتین کے آئی پی ایل کی نیلامیں ورلڈ کپ کے ابتدائی مراحل کے دوران بہت سی کھلاڑیوں کے ذہنوں پر چھائے ہوئے ہوں گے۔ اس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے ہندوستانی کپتان ہرمن پریت کور نے کہا ہے نیلامی سے قبل ہمارے پاس ایک بہت اہم مقابلہ ہے اور ہم صرف اس پر توجہ مرکوزکرنے جا رہے ہیں۔ ورلڈ کپ کسی بھی چیز سے زیادہ اہم ہے۔ ہماری توجہ آئی سی سی ٹرافی پر ہے۔ یہ چیزیں آتی رہیں گی اور جیسا کہ ایک کھلاڑی، آپ جانتے ہیں کہ آپ کے لیے کیا اہم ہے اور آپ کو اپنی توجہ کس طرح برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ ہم سب کافی سمجھدار ہیں اور جانتے ہیں کہ ہمارے لیے کیا اہم کیا ہے۔ ہرمن پریت، جنہوں نے دی ہنڈریڈ،کیا سوپر لیگ اور ویمنز بگ بیش لیگ میں حصہ لیا ہے، کہا کہ ڈبلیو پی ایل شروع کرنا ان کے لیے اور ہندوستان میں بہت سی خواتین کرکٹرزکے لیے اپنے کھیل کو ترقی دینے کیلئے کافی اہم ہے۔یہ ہم سب کے لیے واقعی ایک بڑا دن ہے کیونکہ ہم برسوں اور سالوں سے انتظارکر رہے ہیں۔ اگلے دو یا تین ماہ خواتین کی کرکٹ کے لیے بہت اہم ہیں۔