لندن ۔21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)کورونا وائرس کے اثرات کے باعث پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ہالینڈ اور آئرلینڈ دورہ بھی خدشات کا شکار ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رواں برس انگلینڈ کا دورہ کرنے والی پاکستانی ٹیم کو تین ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے ہالینڈ کا دورہ کرنا ہے جہاں 4، 7اور 9 جولائی کو میچز مقررہیں جبکہ آئرلینڈ میں دو ٹوئنٹی 20 میچز 12 اور14 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔ پی سی بی ترجمان نے کہا ہے کہ ابھی دونوں سیریز میں کافی وقت ہے اور اس حوالے سے میزبان بورڈزہالینڈ اورآئرلینڈ نے بھی کوئی رابطہ نہیںکیا ہے جن کو پاکستان کی میزبانی کرنی ہے لہٰذا فیصلہ بھی ان کوکرنا ہوگا لیکن دونوں ممالک کیخلاف سیریزکو خدشات کا شکار قرار دینا قبل از وقت ہوگا۔